0
Monday 1 Mar 2021 01:47

پاراچنار میں منشیات کے خاتمے کے لئے سیمینار کا انعقاد

پاراچنار میں منشیات کے خاتمے کے لئے سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منشیات کے خاتمے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کرم کی سربراہی میں SRSP کے پروگرام KFW-EU-AUP کے تعاون سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم عصمت اللہ، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس، ڈی پی او کرم طاہر اقبال، SRSP کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد ارشد، اراکین انجمن حسینیہ، ٹریڈ یونین، فلاحی تنظمیوں کے سربراہان اور اپر کرم کے مختلف علاقوں سے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم، ڈی پی او کرم، اے ڈی سی کرم، پرنسپل ریٹائرڈ سید جمیل حسین کاظمی، تنظیم تحفظ ملت کے سربراہ مسرت منتظر، سیکرٹری ٹو سنیٹر منصب علی بنگش اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم میں منشیات کا استعمال اور سمگلنگ کا سلسلہ افسوسناک حد تک بڑھ رہا ہے، جس کی تدارک ضروری ہے اور تدارک میں آپ مشران کا بڑا رول ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اپنے گھروں، مساجد، پبلک پلیسسز اور مجالس میں عوام الناس کو منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دیں۔ تب ان کا تدارک ہو سکتا ہے۔ ڈی پی او کرم طاہر اقبال نے ضلع کرم میں برآمد شدہ چرس، منشیات میں ملوث اور سزا یافتہ ملزمان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈی پی او کرم کے مطابق ابھی تک ضلع کرم کے ایک ملزم کو عمل بھر قید، دوسرے ملزم کو چودہ سال قید اور تیسرے ملزم کو چودہ سال قید سمیت پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے اپر کرم میں سول سوسائٹی کے اراکین سمیت ایک کمیٹی کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ جسکی سربراہی ڈی پی او کرم کرینگے۔ جو ڈی پی او کرم کیساتھ رابطے میں ہوگی۔ لہذا عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام کیلئے کمیٹی ممبران سے تعاون کریں۔ تاکہ ضلع کرم منشیات جیسے موذی مرض سے پاک ہوں۔ سیمینار کے اختتام پر ضلع کرم کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے واک کا انعقاد بھی کیا تھا، جو گورنر کاٹیج پاراچنار سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 918928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش