QR CodeQR Code

پاراچنار میں بی بی زینب (س) کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

1 Mar 2021 02:01

اس موقع پر خطیب آل محمد سید راحت حسین میاں نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت، کردار اور اسلام کیلئے عظیم قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا کردار صبر و استقلال اور پاک کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں شریکتہ الحسین بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ پاراچنار کے انوریہ امام بارگاہ بجلی گھر میں یوم شہادت شریکتہ الحسین بی بی زینب بنت امام علی کے موقع پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطیب آل محمد سید راحت حسین میاں نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت، کردار اور اسلام کیلئے عظیم قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا کردار صبر و استقلال اور پاک کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ مجلس عزا کے بعد نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں سہیل سید میاں، سید مفید حسین میاں اور میاں انور غگ کمیٹی کے رہنماء ماہر حسین کا کہنا تھا کہ اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں میاں شاہ انور بزرگوار کا مزار زائرین اور تعمیر و مرمت کے لئے کھول دیا جائے تاکہ ان کے لاکھوں عقیدت مندوں میں پائی جانی والی بے چینی ختم ہو جائے، میاں بزرگوار کا مزار بدامنی کے دور میں بند کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 918929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918929/پاراچنار-میں-بی-زینب-س-کا-یوم-شہادت-عقیدت-احترام-سے-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org