0
Monday 1 Mar 2021 02:24

ہنزہ میں بننے والی گلیشیائی جھیل کسی بھی وقت پھٹنے کا خدشہ

ہنزہ میں بننے والی گلیشیائی جھیل کسی بھی وقت پھٹنے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں بننے والی گلیشیائی جھیل کے کسی بھی وقت پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ششپر گلیشیئر کے سرکنے اور پانی کا بہاؤ رکنے سے حسن آباد ہنزہ میں بننے والی جھیل کے پھٹنے کا خدشہ ہے، گلیشیائی جھیل رواں برس موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ پھٹنے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ 3 سے 4 ہفتے بہت اہم ہیں، اس دوران اس کی مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل ہوتا رہے۔

محکمہ موسمیات نے گلاف الرٹ میں سفارش کی ہے کہ حسن آباد ہنزہ میں آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیا جائے۔ گلاف پراجیکٹ 2 کے ذریعے تجویز کردہ ہائیڈرو میٹیریالوجیکل آلات کی آمد تک ششپر گلیشیئر پر واٹر لیول اور واٹر ڈسچارچ مانیٹرنگ اسٹیشن نصب کیا جائے، اس کے علاوہ گلیشیائی جھیل سے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات بھی کئے جائیں جس کے لئے ہائیڈرالک سائفن تیکنیک استعمال کی جائے تاکہ پانی کے اخراج کے ذریعے ممکنہ خطرے کو کم سے کم کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 918937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش