QR CodeQR Code

سیاست انگڑائیاں لے رہی ہے، حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہے، مولانا فضل الرحمان

1 Mar 2021 02:43

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کا خیال تھا پی ‏ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست نے انگڑائیاں لینا ‏شروع کر دی ہیں، حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کا خیال تھا پی ‏ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی تنہا آواز ہے، پی ڈی ایم اصولی طور پر تحریک کا نام ہے، ہمیں ‏سینیٹ الیکشن میں اچھے کی امید ہے اور حکومتوں صفوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ شامل ہو کر ‏کراچی کیلئے آواز اٹھائے اور پی ڈی ایم کا حصہ بن کر حکومت کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ پر سپریم کورٹ آئین، قانون کے مطابق فیصلہ دے گی ہم نے خفیہ اور ‏اوپن بیلٹنگ سے متعلق اپنی تیاری کی ہوئی ہے، امید ہے سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس پر آئین وقانون ‏کے مطابق فیصلہ دے گی۔


خبر کا کوڈ: 918940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918940/سیاست-انگڑائیاں-لے-رہی-ہے-حکومتی-صفوں-میں-کھلبلی-مچی-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org