0
Monday 1 Mar 2021 10:14

میانمار، مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 18 ہلاک

میانمار، مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 18 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی، جس سے 18 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ میانمار میں ینگون سمیت مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس نےفائرنگ کی، ربڑ کی گولیوں اور آنسوگیس کا بھی استعمال کیا گیا، جس سے 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں سیکڑوں افراد گرفتار کر لیے گئے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف سراپا احتجاج پُرامن مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار کی فوج سے طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش