QR CodeQR Code

میرپور آزادکشمیر میں ایک ہفتے کیلیے لاک ڈاؤن

1 Mar 2021 10:25

بدر منیر کا کہنا ہے کہ میرپور آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دو ہفتے بند رہے گی جب کہ شادی ہالز اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میرپور آزادکشمیر میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سخت فیصلہ کرنا پڑا اور ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ بدر منیر کا کہنا ہے کہ میرپور آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دو ہفتے بند رہے گی جب کہ شادی ہالز اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میرپور آزادکشمیر میں میڈیکل اسٹورز، ہسپتال اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جب کہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر کاروبار صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 918964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918964/میرپور-آزادکشمیر-میں-ایک-ہفتے-کیلیے-لاک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org