0
Monday 1 Mar 2021 12:29

عمران خان کا پارلیمنٹ ہاؤس میں وقت گزارنے کا فیصلہ

عمران خان کا پارلیمنٹ ہاؤس میں وقت گزارنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اور کل پارلیمنٹ ہاؤس میں وقت گزاریں گے جہاں وہ ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں پہنچیں گے جہاں وہ ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور خدشات دور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کےارکان قومی اسمبلی سے ملیں گی جب کہ پارٹی نے اس سلسلے میں ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 918989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش