0
Monday 1 Mar 2021 12:34

مسلم لیگ الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے, مریم اورنگزیب

مسلم لیگ الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے, مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہماری الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے۔ صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہو سکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کہتا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق ہو گا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آرڈیننس بھی کالعدم ہو گیا ہے۔ لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کافیصلہ تھاکہ پنجاب میں اپنی نمائندگی کے مطابق نشستیں حاصل کی جائیں، مسلم لیگ (ن) الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 918991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش