QR CodeQR Code

عدالتی فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اخلاقی و قانونی فتح ہے، ناصر شاہ

1 Mar 2021 13:11

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ریاستی اداروں کو آپس میں لڑانےکی کوشش کی، ایوان صدر کی بھی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق عدالتی فیصلہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتوں کی اخلاقی و قانونی فتح ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو ایک بار پھر قانونی محاذ پر شکست ہوئی، عدالتی فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اخلاقی و قانونی فتح ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 226 میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح تھا، پھر بھی خواہشات پر قانون سازی کی کوشش کی گئی۔

حکمرانوں کی ضد نے ناصرف عدالتوں کا وقت تباہ کیا بلکہ قوم کو بھی پریشان کیا، الیکشن کمیشن کے این اے 75 کے فیصلے سے بھی اپوزیشن مؤقف کی فتح ہوئی، اس بات پر خوشی ہوئی کہ سپریم کورٹ نے بھی آئین کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں سے ملک مضبوط اور مستحکم ہوگا، سلیکٹڈ حکمرانوں نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ریاستی اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی، ایوان صدر کی بھی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 918998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918998/عدالتی-فیصلہ-پی-ڈی-ایم-جماعتوں-کی-اخلاقی-قانونی-فتح-ہے-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org