QR CodeQR Code

پارلیمان کے تقدس کیلئے ہمیں اکٹھے ہونا ہے، یوسف رضا گیلانی

1 Mar 2021 13:17

ارکان قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں، 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگ لیا۔ یوسف رضا گیلانی نے خط میں کہا کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے انہیں ووٹ دیں، آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے خط میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں، 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے، سینیٹ الیکشن کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے خط میں مزید کہا کہ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے، سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 918999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918999/پارلیمان-کے-تقدس-کیلئے-ہمیں-اکٹھے-ہونا-ہے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org