0
Tuesday 4 Aug 2009 09:34

ایران نے مثبت جواب نہ دیا تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں،ہیلری

ایران نے مثبت جواب نہ دیا تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں،ہیلری
واشنگٹن:امریکا نے ایران پر ستمبر تک بات چیت پر آمادہ نہ ہونے پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر نئی پابندیوں کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ ہفتے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران پر گہری نظر رکھنے والے امریکی سفارتکاروں سے وڈیو کانفرنس میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے مثبت رویہ سامنے نہ آنے پر عالمی برادری کچھ نئے اقدامات بھی اٹھا سکتی ہے،جس میں پابندیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبس کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے کے لئے وہ سب اقدامات کرنے ہوں گے جو ہم کر سکتے ہیں۔امریکی سیاستدان،صدر براک اوباما کو یہ منانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ایران کو ریفائنڈ تیل دینے والی کمپنیوں سے مذاکرات کریں تاکہ ایران کی معیشت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے امریکا اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان بات چیت بھی ہو چکی ہے۔  تیل سے مالا مال ایران ریفائننگ کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث اپنی ضرورت کا چالیس فیصد تیل درآمد کرتا ہے جو عالمی پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 9190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش