0
Monday 1 Mar 2021 16:28

پنجاب میں ہم نے اپنے امیدوار دستبردار کروائے تو حکومت نے پریشان ہو کر ایسا ہی کیا، نون لیگ کا دعویٰ

پنجاب میں ہم نے اپنے امیدوار دستبردار کروائے تو حکومت نے پریشان ہو کر ایسا ہی کیا، نون لیگ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو نئی بنیادوں پر کھڑا کیا جائے۔ مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری جنگ اقتدار کے لیے نہیں، نظام کی درستگی کے لیے ہے، یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، حمزہ شہباز کی رہائی کسی دیل کا حصہ نہیں، پنجاب میں ہم نے اپنے امیدوار دستبردار کروائے تو حکومت نے پریشان ہو کر ایسا ہی کیا، ڈسکہ کے ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت اآگیا ہے کہ ملک کو نئی بنیادوں پر کھڑا کیا جائے ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور بے روز گاری ہے، عمران خان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے لوگ چیخ رہے ہیں کہ سینیٹ ٹکٹ بیچے گئے جبکہ پی ڈی ایم کی ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا، بیوروکریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو مک جنت بن سکتا ہے، ڈسکہ میںپولنگ افسروں کو اٹھانا انوکھا واقعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 919032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش