QR CodeQR Code

پاکستانی عوام محمد بن سلمان کی تندرستی کیلئے دعاگو ہیں، عمران خان

1 Mar 2021 16:32

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو کامیاب سرجری پرنیک خواہشات کااظہار کے لئے ایک خط تحریر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےلئے کامیاب سرجری پرنیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو کامیاب سرجری پر نیک خواہشات کااظہار کے لئے ایک خط تحریر کیا ہے، خط میں عمران خان نے سعودی ولی عہد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے، خط میں کہاگیاہے کہ پاکستانی عوام محمد بن سلمان کی تندرستی کیلئے دعاگو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 919035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919035/پاکستانی-عوام-محمد-بن-سلمان-کی-تندرستی-کیلئے-دعاگو-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org