چہروں کی شناخت کیلیے بائیو میٹرک ڈیٹا جمع کرنے پر فیس بک 650 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرے گی
1 Mar 2021 16:39
الزام کے مطابق ادارے نے پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہروں کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک ڈیٹا غیر قانونی طور پر جمع کیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست الینوائے میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بک 650 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرے گی۔شکاگو کے اٹارنی نے 2015 میں فیس بک پر مقدمہ چلایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فیس بک نے 2008 کے الینوائے پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کی۔
فیس بک پر لگائے گئے الزام کے مطابق ادارے نے پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہروں کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک ڈیٹا غیر قانونی طور پر جمع کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے فیس بک کو 650 ملین ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک نے رواں سال کے آخر میں اسمارٹ گلاسز لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 919036