QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کے لیے جو چاہتے تھے وہ مل گیا ہے، وفاق

1 Mar 2021 16:45

وزیر اطلاعات شبلی فراز سپریم کورٹ کی رائے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بظاہر تو لگتا ہے سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے تحت ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی سینیٹ انتخابات بارے رائے پر ردعمل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ جو چاہتے تھے وہ مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپرکا کہہ دیا، اب یہ الیکشن کمیشن پرہے کہ وہ بار کوڈلگائے یا سیریل نمبر، سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیے۔

 
خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کے متعلق سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ ایوان بالا کے اانتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔ حکومت نے صدارتی ریفرنس کے ذریعے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق رائے طلب کی تھی۔
 
وزیر اطلاعات شبلی فراز سپریم کورٹ کی رائے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بظاہر تو لگتا ہے سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے تحت ہوں، لیکن انتخابات کو شفافیت بنانے کے لئے اقدامات کا کہا گیا اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 919038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919038/سینیٹ-انتخابات-میں-شفافیت-کے-لیے-جو-چاہتے-تھے-وہ-مل-گیا-ہے-وفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org