QR CodeQR Code

خفیہ اور اوپن بیلٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے، اپوزیشن

1 Mar 2021 16:53

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئین میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار موجود ہے اور مسلم لیگ نون پہلے ہی خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما عطاتارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کامآئین کی تشریح کرنا ہے، خفیہ اور اوپن بیلٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے، آئین میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار موجود ہے اور مسلم لیگ نون پہلے ہی خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی۔
 
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے سے لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے، حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا۔


خبر کا کوڈ: 919042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919042/خفیہ-اور-اوپن-بیلٹ-کا-فیصلہ-پارلیمنٹ-نے-ہی-کرنا-ہے-اپوزیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org