0
Monday 1 Mar 2021 19:00

سندھ بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کا کراچی پریس کلب پر دھرنا جاری

سندھ بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کا کراچی پریس کلب پر دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز نے کراچی پریس کلب پر دھرنا دے دیا اور احتجاجی اساتذہ نے نوکریاں مستقل ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ مطالبات کی منظوری کیلئے بڑی تعداد میں کراچی پریس کلب کے باہر اکٹھے ہوئے اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نوکریوں سے جبری طور پر برطرف کیا گیا، نوکریوں کو مستقل کرنے کی بجائے دوبارہ امتحان کی شرط مسلط کر دی گئی ہے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 4 سال تسلی بخش کارکردگی دکھائی، مگر محکمہ تعلیم سندھ  نے 937 آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مستقل نہیں کیا۔ اس سے قبل بھی 2019ء میں احتجاج کیا، جس پر حکومتِ سندھ نے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ایک کمیٹی بنائی، لیکن اس کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ انھیں فوری مستقل کیا جائے اور ٹیسٹ واپس لینے کی شرط واپس کی جائے، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 919062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش