QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی کے وزراء نے ہمارے لوگوں کو فون کئے، حلیم عادل شیخ

1 Mar 2021 19:15

سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ نے تشریح کی ہے، اراکین کو خرید کر ایوان میں پہنچاتے ہیں، اراکین کو حلف کی پاسداری کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء نے ہمارے لوگوں کو فون کئے ہیں، ہمارے لوگوں نے انہیں سنا دی ہیں ان کو جواب دے دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینیٹ الیکشن آئین کے تحت کروانے کی رائے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ نے تشریح کی ہے، اراکین کو خرید کر ایوان میں پہنچاتے ہیں، اراکین کو حلف کی پاسداری کرنی چاہیئے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 919069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919069/سینیٹ-انتخابات-پیپلز-پارٹی-کے-وزراء-نے-ہمارے-لوگوں-کو-فون-کئے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org