QR CodeQR Code

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

1 Mar 2021 19:20

ویڈیو بیان میں کریم بخش گبول کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں سے مطمئن نہیں ہوں اور آئین نے مجھے حق دیا ہے جو ٹکٹ خرید کر آتے ہیں انہیں ووٹ نہ دوں اور میں جن سے مطمئن ہوں گا تو انہیں ہی ووٹ دوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن کریم بخش گبول نے سینیٹ انتخابات میں اپنی پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔ ویڈیو بیان میں کریم بخش گبول کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ناانصافیاں ہوئی ہیں اور سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، ہماری حکومت ڈھائی سال میں عوام کیلئے کچھ نا کرسکی اور ہم عوام کو ڈیلیور نہیں کرسکے۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جن کے بارے میں سننے میں آرہا ہے کہ انہوں نے پیسے دیکر ٹکٹ خریدا ہے اور میں ایسے لوگوں کو کبھی بھی ووٹ نہیں دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں سے مطمئن نہیں ہوں اور آئین نے مجھے حق دیا ہے جو ٹکٹ خرید کر آتے ہیں انہیں ووٹ نہ دوں اور میں جن سے مطمئن ہوں گا تو انہیں ہی ووٹ دوں گا۔


خبر کا کوڈ: 919070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919070/پی-ٹی-ا-ئی-رکن-سندھ-اسمبلی-کا-پیسے-دیکر-ٹکٹ-خریدنے-والوں-کو-ووٹ-نہ-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org