0
Monday 1 Mar 2021 19:20

حلیم عادل شیخ کی ضمانت کی درخواست مسترد

حلیم عادل شیخ کی ضمانت کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ سمير شيخ سميت 6 شريک ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ سندھ اسمبلی کے رکن حليم عادل شيخ کے خلاف 6 فروری اور 16 فروری کو ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے میمن گوٹھ میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مداخلت کی تھی اور ملیر ضمنی انتخابات کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن میں اسلحہ لائے تھے۔ عدالی حکم کے مطابق حلیم عادل شیخ کراچی سینٹرل جیل میں ہیں، تاہم سندھ اسمبلی کے اجلاس کیلئے انکے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے گئے تھے۔ جوڈیشل ریمانڈ کے دوران انہوں نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہیں جیل کے اندر مارنے کیلئے سانپ چھوڑا گیا، جبکہ 50 سے زائد افراد سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پیپلز پارٹی نے حلیم عادل کے الزامات مسترد کر دیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 919071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش