QR CodeQR Code

وادی کشمیر میں نویں سے بارہویں جماعت تک کیلئے اسکول کھل گئے

1 Mar 2021 22:08

اکثر سکولوں میں آج طالب علموں کی موجودگی سے رونق لگ رہی تھی جہاں حکومتی احکامات کے عین مطابق کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ پیر کے روز قریب ایک برس بعد نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول کھل گئے اور درس و تدرس کا باقاعدہ عمل بحال ہو گیا۔ وادی کشمیر کے کالجوں میں گزشتہ ہفتے ہی درس و تدریس کا عمل شروع ہوا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں آٹھویں جماعت تک کے طلباء کے لئے اسکول 8 مارچ سے کھلیں گئے تاہم اساتذہ کو یکم مارچ سے ہی اسکولوں میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض اسکولوں کے اندر آج درس و تدریس کا کام نہیں ہو سکا کیونکہ وہاں ایس ایس بی امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ تاہم اکثر سکولوں میں آج طالب علموں کی موجودگی سے رونق لگ رہی تھی، جہاں حکومتی احکامات کے عین مطابق کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 919072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919072/وادی-کشمیر-میں-نویں-سے-بارہویں-جماعت-تک-کیلئے-اسکول-کھل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org