QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار سے متجاوز

1 Mar 2021 21:59

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15،510 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں چار دن بعد کورونا وائرس کے نئے کیس کم ہو کر 16 ہزار سے نیچے آ گئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15510 کیسز کی رپورٹ ہے، حالانکہ شفایاب مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء بھارت میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ ایک ہزار 266 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔ آج صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15،510 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ادھر آج وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) جا کر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ اس کی اطلاع نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے دی اور لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 919073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919073/بھارت-میں-کورونا-متاثرین-کی-مجموعی-تعداد-ایک-کروڑ-10-لاکھ-96-ہزار-سے-متجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org