QR CodeQR Code

زراعت میں نجی شعبے کو تحقیق اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیئے، نریندر مودی

1 Mar 2021 19:53

بھارتی وزیراعظم نے پیر کو زراعت اور کسان بہبود سے متعلق بجٹ کی فراہمی کے مؤثر نفاذ کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے پر اعتماد بڑھنے سے کاشتکاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے زراعت میں تحقیق اور ترقی کے لئے نجی شعبے میں زیادہ سے زیادہ شراکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نریندر مودی نے پیر کو زراعت اور کسان بہبود سے متعلق بجٹ کی فراہمی کے مؤثر نفاذ کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے پر اعتماد بڑھنے سے کاشتکاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ اب کاشتکاروں کو یہ اختیارات دینا ہوں گے جس میں وہ صرف گندم اور دھان کی کاشت تک ہی محدود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ویڈ (سمندری سوار) اور بیج ویکس کے لئے بازار تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ سیمینار میں زراعت، دودھ، ماہی گیری، سرکاری و نجی اور کوآپریٹو سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز اور دیہی معیشت کو مالی اعانت فراہم کرنے والے بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے 21ویں صدی میں مسلسل بڑھتی ہوئی زرعی پیداوار کے دوران فصل کی کٹائی کے بعد کے انقلاب یا خوراک کی ڈبہ بندی کے انقلاب اور قدر میں اضافہ کے لئے ہندوستان کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کام دو تین دہائیاں قبل ہوگیا ہوتا تو یہ ملک کے لئے بے حد اچھا ہوا ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 919074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919074/زراعت-میں-نجی-شعبے-کو-تحقیق-اور-ترقی-زیادہ-سے-کردار-ادا-کرنا-چاہیئے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org