QR CodeQR Code

پلوشہ خان سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

1 Mar 2021 19:25

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی طور پر پلوشہ خان کا ووٹ پنجاب سے سندھ منتقل ہوا، انہوں نے اثاثے چھپائے اور غلط بیانی کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ آرٹیکل 62، 63 میں چلے جائیں، کیونکہ ہمارا اختیار سماعت اسوقت محدود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی منظوری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی طور پر پلوشہ خان کا ووٹ پنجاب سے سندھ منتقل ہوا، انہوں نے اثاثے چھپائے اور غلط بیانی کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ آرٹیکل 62، 63 میں چلے جائیں، کیونکہ ہمارا اختیار سماعت اس وقت محدود ہے، کئی چیزیں ہم رٹ میں نہیں سن سکتے۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے پلوشہ خان کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا، جس کے متعلق انہوں نے ایس ایس پی ایسٹ کو اطلاع بھی دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 919075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919075/پلوشہ-خان-سینیٹ-الیکشن-کیلئے-اہل-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org