0
Monday 1 Mar 2021 19:27

سینیٹ انتخاب، ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پیشکش کا جواب دیدیا

سینیٹ انتخاب، ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پیشکش کا جواب دیدیا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات کے لئے ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پیشکش مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کی پیشکش کو مسترد کرکے واضح جواب دے ‏دیا ہے۔ ایم کیو ایم نے دوٹوک کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے ساتھ ‏مل کر لڑیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف ایم کیو ایم اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ‏ایم کیو ایم تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی۔

ایم کیو ایم قیادت کا ماننا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تو شہری اور اندرون سندھ عوام کبھی ‏معاف نہیں کرے گی، نوکریوں میں ہمارا حق اور مردم شماری میں گنتی پوری ہونی چاہیئے۔ ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ‏کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور متحدہ مشترکہ طور پر ساتھ حصہ لے رہے ‏ہیں۔ ‏ وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پی پی پی کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش