0
Monday 1 Mar 2021 19:51

ہم تمل ناڈو میں بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں، اسد الدین اویسی

ہم تمل ناڈو میں بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں، اسد الدین اویسی
اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات اور گجرات میں میونسپل انتخابات کے برآمد نتائج سے خوش اسدالدین اویسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں بھی اپنے امیدوار اتارے گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنی زمین تلاش کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اسدالدین اویسی کے تازہ اعلان سے ایک بار پھر ان پر یہ الزامات لگنے لگے ہیں کہ وہ تمل ناڈو میں سیکولر ووٹوں کی تقسیم کا راستہ ہموار کر رہے ہیں اور اس سے بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچے گا۔ سیاسی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ بہار کے بعد تمل ناڈو میں بھی اسد الدین اویسی ’کھیل‘ کھیلنے والے ہیں اور اس کا کتنا اثر سیکولر ووٹوں پر پڑے گا، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ ہم اکیلے ہی منزل کی جانب چلے تھے لیکن لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 919078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش