QR CodeQR Code

ساجد میر امریکی ’’زبان‘‘ بولنے لگے، ایران کو حوثیوں کا سرپرست قرار دیدیا

1 Mar 2021 20:10

سعودی عرب کے حملوں اور اقتصادی پابندیوں سے یمن میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں قحط سالی اور ادویات و خوراک کی کمی کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں, جبکہ حوثیوں کیجانب سے جوابی حملوں میں سعودی عرب کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ علامہ ساجد میر سعودی جارحیت میں شہید ہونیوالے ہزاروں بے گناہ یمنی مسلمانوں کے خون کا حساب بھی سعودی عرب سے پوچھ لیتے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد میر سعودی عرب کی محبت میں امریکہ کی ’’زبان‘‘ بولنے لگے۔ مرکز جمعیت اہلحدیث کی جانب سے جاری ہونیوالے علامہ ساجد میر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جریدے نیوز ویک نے لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے حوثیوں کو ڈرون فراہم کئے جا رہے ہیں۔ علامہ ساجد میر نے اپنے بیان میں امریکی جریدے کے اس الزام کو سچ تسلیم کرتے ہوئے بیان داغا ہے کہ ایران خطے میں امن دشمن عناصر کی سرپرستی چھوڑ دے۔ اپنے ایک بیان میں یمن پر سعودی جارحیت پر جوابی حملے کے حوالے سے علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے حوثی مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہم حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے حملوں اور اقتصادی پابندیوں سے یمن میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں قحط سالی اور ادویات و خوراک کی کمی کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں, جبکہ حوثیوں کی جانب سے جوابی حملوں میں سعودی عرب کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ علامہ ساجد میر سعودی جارحیت میں شہید ہونیوالے ہزاروں بیگناہ یمنی مسلمانوں کے خون کا حساب بھی سعودی عرب سے پوچھ لیتے۔


خبر کا کوڈ: 919079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919079/ساجد-میر-امریکی-زبان-بولنے-لگے-ایران-کو-حوثیوں-کا-سرپرست-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org