1
0
Monday 1 Mar 2021 20:10

ساجد میر امریکی ’’زبان‘‘ بولنے لگے، ایران کو حوثیوں کا سرپرست قرار دیدیا

ساجد میر امریکی ’’زبان‘‘ بولنے لگے، ایران کو حوثیوں کا سرپرست قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد میر سعودی عرب کی محبت میں امریکہ کی ’’زبان‘‘ بولنے لگے۔ مرکز جمعیت اہلحدیث کی جانب سے جاری ہونیوالے علامہ ساجد میر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جریدے نیوز ویک نے لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے حوثیوں کو ڈرون فراہم کئے جا رہے ہیں۔ علامہ ساجد میر نے اپنے بیان میں امریکی جریدے کے اس الزام کو سچ تسلیم کرتے ہوئے بیان داغا ہے کہ ایران خطے میں امن دشمن عناصر کی سرپرستی چھوڑ دے۔ اپنے ایک بیان میں یمن پر سعودی جارحیت پر جوابی حملے کے حوالے سے علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے حوثی مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہم حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے حملوں اور اقتصادی پابندیوں سے یمن میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں قحط سالی اور ادویات و خوراک کی کمی کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں, جبکہ حوثیوں کی جانب سے جوابی حملوں میں سعودی عرب کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ علامہ ساجد میر سعودی جارحیت میں شہید ہونیوالے ہزاروں بیگناہ یمنی مسلمانوں کے خون کا حساب بھی سعودی عرب سے پوچھ لیتے۔
خبر کا کوڈ : 919079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nooraan
Pakistan
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں تین قسم کے لوگوں پر لعنت کی ہے۔
ظالموں پر، کافروں پر، منافقوں پر اور ظالموں کے ظلم پر راضی رہنے والے بھی انہی میں شمار ہوتے ہیں۔
یمن پر جنگ مسلط کرنے والے ظالم ہیں، جو اپنے زعم میں اپنے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔
ایسا نہیں ہے کیوںکہ سعودی عرب جارح ہے، اصل میں وہ استعماری ایجنٹ ہے، جو اسرائیل امریکہ اور برطانیہ کی جنگ لڑ رہا ہے۔ یعنی کفر کی جنگ۔ یعنی سعودی ایک وقت میں ظالم بھی، کافروں کے مدد گار بھی اور منافق بھی۔۔ یعنی تینوں لعنتوں کے مستحق ہیں۔ اب جو بھی ظالموں کا مددگار ہوگا، وہ انہی میں شامل ہوگا۔
کیا حوثی مسلمان نہیں! کیا ٖٖحوثی اللہ کے باغی ہیں! کیا حوثیوں نے سعودی عرب پر حملے میں پہل کی ہے یا سعودی عرب نے! کیا کافروں سے مل کر سعودی عرب حوثیوں کی نسل کشی نہیں کر رہا!
کیا سعودی عرب امریکہ، برطانیہ، فرانس اور خاص طور پر اسرائیل سے کندھے سے کندھا ملا کر ان کا اتحادی نہیں ہے۔
کیا سعودی عرب ایران کے ساتھ سخت دشمنی نہیں کر رہا!۔ کیا سعودی عرب تمام دنیا کی اسلامی مزاحمت کی تنظیموں کے خاتمے کی استعماریوں کی خواہش کا عملی اظہار نہیں کر رہا!
کیا سعودی عرب امریکی یہودی استعمار کا کارندہ بن کر مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر گھونمپے اور مسلمان دیکھتے رہیں گے اور کوئی مزحمت نہیں کریں گے۔؟
کیا حوثیوں کو اپنے ملک پر حکمرانی کا حق نہیں ہے۔؟
کیا حوثی اپنے ملک کا دفاع نہیں کریںگے؟
کیا یمنی حوثی مسلمانوں کی مدد کرنا تمام مسلمانوں پر فرض نہیں ہوا؟.....
کیا حوثی اپنے ملک کے دفاع میں دشمن پر وار نہیں کریں گے؟
کیسا انصاف ہے تیرا
اے ظالموں کے ساتھی!
ہماری پیشکش