QR CodeQR Code

اعجاز چودھری کی منصورہ میں امیر العظیم سے ملاقات

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے حکومت کی حمایت سے انکار کر دیا

1 Mar 2021 20:25

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے وہاں کی اپوزیشن سے مذاکرات کئے، جماعت اسلامی نے یہ طے کیا ہے کہ ہم کے پی کے، کی حد تک اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ دینگے۔ امیرالعظیم نے مزید کہا کہ کے پی کے میں ہمارے ووٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ایک صورت موجود ہے، وہاں اپوزیشن پارٹیاں جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ووٹ دینگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز احمد چودھری نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعجاز احمد چودھری نے جماعت اسلامی سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخاب میں حکومت کیساتھ تعاون اور حمایت سے صاف انکار کر دیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے وہاں کی اپوزیشن سے مذاکرات کئے، جماعت اسلامی نے یہ طے کیا ہے کہ ہم کے پی کے، کی حد تک اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ دیں گے۔ امیرالعظیم نے مزید کہا کہ کے پی کے میں ہمارے ووٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ایک صورت موجود ہے، وہاں اپوزیشن پارٹیاں جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ووٹ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان ان کی جنرل سیٹ، پروفیشنل سیٹ اور اقلیتی سیٹ کے امیدواران کو ووٹ دیں گے، اسلام آباد اور سندھ میں ہمارے پاس کوئی ایسا راستہ نہیں کہ ہم ووٹ کا تبادلہ ممکن بنا سکیں۔ امیرالعظیم نے کہا کہ جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ نے طے کیا ہے کہ ان دونوں جگہوں پر ہم ابسٹین رہیں گے، ہماری ایڈجسٹمنٹ صرف اور صرف خیبر پختونخوا تک محدود رہے گی۔ دوسری جانب محمد علی درانی نے بھی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں سینیٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 919080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919080/سینیٹ-انتخابات-جماعت-اسلامی-نے-حکومت-کی-حمایت-سے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org