QR CodeQR Code

پاراچنار، تحریک حسینی کا آفیشل پیج ایک بار پھر بلاک، قائدین کیجانب سے مذمت

1 Mar 2021 22:51

تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ عابد حسینی، تحریک کے صدر حاجی عابد حسین جعفری، تحریک کے سابق صدور مولانا یوسف حسین جعفری اور مولانا منیر حسین نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسکی پرزور مذمت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب والے اظہار رائے کی آزادی کے جو دعوے کرتے ہیں، وہ سب دھوکہ اور فراڈ ہے۔ آزادی سے انکا مطلب انکی جانب سے مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاکستان (پاراچنار) کا آفیشل پیج فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کئی مرتبہ بلاک اور کھل جانے کے بعد دو دن قبل ایک بار پھر بلاک کر دیا گیا ہے۔ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ عابد حسینی، تحریک کے صدر حاجی عابد حسین جعفری، تحریک کے سابق صدور مولانا یوسف حسین جعفری اور مولانا منیر حسین نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب والے اظہار رائے کی آزادی کے جو دعوے کرتے ہیں، وہ سب دھوکہ اور فراڈ ہے۔ آزادی سے ان کا مطلب ان کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں۔ وہ آزادی اطہار اپنے لئے چاہتے ہیں کہ وہ کسی کے خلاف جو کہنا چاہیں، بولیں، جبکہ خود کو اس سے مستثنیٰ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے فیس بک انتظامیہ کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اظہار خیال کی کوئی آزادی نہیں، بلکہ یہ اپنے صارفین کو اپنا جائز حق اور مطالبہ پبلش کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔


خبر کا کوڈ: 919085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919085/پاراچنار-تحریک-حسینی-کا-آفیشل-پیج-ایک-بار-پھر-بلاک-قائدین-کیجانب-سے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org