QR CodeQR Code

پاراچنار، یونیسیف کی جانب سے ضلع کرم میں دو لاکھ پودے لگانے کا عزم

1 Mar 2021 22:50

شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DC آفاق وزیر، DEO عباس خان، یونیسیف کے صمد نواز اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد اسماعیل نے کہا کہ شجر کاری ہمارے اور ملک کے مستقبل کے لئے انتہائی ضروری عمل ہے۔ جبکہ پاراچنار اپنے آب و ہوا کے لحاظ سے موذوں ترین علاقہ ہے۔ خیال رہے، یونیسیف کی مدد سے ضم شدہ قبائلی ضلع کرم میں 32 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سکول کا ہر استاد چار جبکہ ہر بچہ دو دو پودے لگائیں گے، نیز علاقے میں یہ مسیج پہنچانا ہر استاد اپنا فرض سمجھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سکول سیفٹی سیل کے ڈائریکٹر آف ایلمنٹری ایجوکیشن پشاور کی طرف سے یونیسیف کے خصوصی تعاون سے ضلع کرم میں شجر کاری مہم کا آغاز اسرار شہید ہائی سکول پاراچنار سے کردیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عباس خان، یونیسیف کے صمد نواز اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد اسماعیل نے کہا کہ شجر کاری ہمارے اور ملک کے مستقبل کے لئے انتہائی ضروری عمل ہے۔ جبکہ پاراچنار اپنے آب و ہوا کے لحاظ سے موذوں ترین علاقہ ہے۔ خیال رہے، یونیسیف کی مدد سے ضم شدہ قبائلی ضلع کرم میں 32 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سکول کا ہر استاد چار جبکہ ہر بچہ دو دو پودے لگائیں گے، نیز علاقے میں یہ مسیج پہنچانا ہر استاد اپنا فرض سمجھیں گے۔
  
مقررین نے مزید کہا کہ پودا لگانا اتنا مشکل نہیں، جبکہ اصل کام بعد میں اس کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کا رقبہ 3380 مربع کلومیٹر ہے۔ جبکہ اس میں سے 58 ہزار ایکڑ پر جنگل آباد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لئے 25 فیصد علاقے پر جنگل کا ہونا ضروری ہے، جبکہ ضلع کرم میں یہ شرح 17 فیصد ہے اور ایک وسیع علاقہ یعنی 13لاکھ ایکڑ ہنوز جنگلات لگانے کا منتظر ہے۔ اس موقع پر سکول سیفٹی سیل نے یونیسیف کے مالی تعاون سے تخلیقی نمائش کا انعقاد بھی کیا، جس میں ضلع کرم کے تین مردانہ اور دو زنانہ سکولوں کے تیس طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 919092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919092/پاراچنار-یونیسیف-کی-جانب-سے-ضلع-کرم-میں-دو-لاکھ-پودے-لگانے-کا-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org