0
Tuesday 2 Mar 2021 05:39

سنٹکام کیجانب سے عین الاسد پر ایرانی میزائل حملے کی ویڈیو جاری

سنٹکام کیجانب سے عین الاسد پر ایرانی میزائل حملے کی ویڈیو جاری
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں عراق میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے کو ایران کی جانب سے تاریخ کے سب سے بڑے میزائل حملے کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق ڈرون طیارے سے لی گئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی نیوز چینل سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں سینٹکام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا تھا کہ اس فوجی اڈے پر امریکہ کے خلاف ہونے والے تاریخ کے سب سے بڑے میزائل حملے کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا جبکہ اس حملے کے وقت وہاں تعینات امریکی کمانڈر ایلن جانسن نے کہا کہ وہ امریکی فوجی اڈے پر ہونے والی اس ایرانی جوابی کارروائی کو کبھی بھول نہیں پائے گا، کیونکہ اسے تاحال سردرد کی شکایت ہے اور وہ تاحال اپنے کانوں میں اُن دھماکوں کی آواز محسوس کرتا اور راتوں کو ڈراؤنے خواب دیکھتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 919127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش