0
Tuesday 2 Mar 2021 12:28

سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم کی اراکین اسمبلی سے پے در پے ملاقاتیں

سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم کی اراکین اسمبلی سے پے در پے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی مہم کی صف اول سے سربراہی کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کر کے گزشتہ روز تقریباً 3 درجن اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان منگل کے روز (آج) پولنگ سے ایک روز قبل اراکین قومی اسمبلی کے لیے ظہرانے کی میزبانی بھی کریں گے۔ اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں زیادہ تر اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے اپنی حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگے۔ ورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم نے پارلیمینٹیرینیز کو حکمراں اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا کہا۔ کچھ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے علیحدہ جبکہ کچھ نے گروپس کی شکل میں ملاقات کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام صوبائی گورنروں اور صدر مملکت عار علوی کو 3 مارچ کے لیے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش سے روک دیا تھا۔ جن اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ان میں گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، محمد اقبال آفریدی، ساجد خان، ڈاکٹر حیدر علی، نور عالم خان، محمد اسلم بھوٹانی، عظمیٰ ریاض، ظلِ ہما، نفیسہ خٹک اور شندانی گلزار شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش