0
Tuesday 2 Mar 2021 13:08

سینیٹ انتخابات ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن

سینیٹ انتخابات ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے آئندہ سینیٹ انتخابات 'آئین و قانون میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق ماضی کی طرز پر ہی منعقد کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'یہ فیصلہ وقت کی کمی کے باعث کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ای سی پی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی، جسٹس ارشاد قیصر، شاہ محمد جتوئی اور نثار احمد نے شرکت کی۔ بیان کے مطابق مذکورہ اجلاس یکم مارچ کو اسی روز ہوا جس دن سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دی۔ سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا تھا کہ ایوان بالا کے انتخابات آئین کی دفعہ 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مختصر حکم نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر "من و عن عمل " کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ انتخابات کا انعقاد منصفانہ، آزادانہ اور شفاف اور قانون کے مطابق ہو جبکہ کرپٹ پریکٹسز سے انتخاب کی حفاظت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 919183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش