0
Tuesday 2 Mar 2021 13:47

بلوچستان سے ریٹائر ہونے والے 12 سینیٹرز

بلوچستان سے ریٹائر ہونے والے 12 سینیٹرز
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ آف پاکستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 12 سینیٹرز اس ماہ ریٹائرڑ ہو رہے ہیں جن میں سے 4 دوبارہ انتخابی دگل میں حصہ لینے کے لیے میدان میں ہیں۔ چھ سال کی مدت پوری کرکے ریٹائرڑ ہونے والوں میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان خان کاکٹر اور گل بشری، نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شاہی اور اشوک کمار، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر جہاں زیب جمالدینی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے شاہزیب درانی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹ میں ایک آزاد رکن محمد یوسف بادینی شامل ہیں۔ ریٹائرڑ ہونے والے اراکین سینیٹ میں سے چار اراکین منظور احمد کاکٹر، سرفراز احمد بگٹی، مولانا عبدالغفوری حیدری اور محمد عثمان خان کاکٹر دوبارہ سینیٹر بننے کیلئے ملک میں سینیٹ کے تین مارچ کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سردار اعظم خان موسی خیل کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر جب کہ محمد خالد بزنجو، نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو اور نصرت شاہین بی اے پی کی کلثوم پروین کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 919189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش