0
Tuesday 2 Mar 2021 15:46

کسانوں کے مسائل، راہل گاندھی مودی حکومت پر برس پڑے

کسانوں کے مسائل، راہل گاندھی مودی حکومت پر برس پڑے
اسلام ٹائمز۔ کسانوں کے مسئلہ پر ایک مرتبہ پھر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ جو ملک کو غلّہ دے رہا ہے، وہ کسان اپنا حق لے کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت مخالف قانون ملک مخالف قانون ہے جسے واپس لیا جانا چاہیئے۔ زرعی قوانین کے خلاف 18 فروری کو راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ سیدھی بات ہے کہ تینوں زرعی مخالف قوانین منسوخ کریں، وقت خراب کر کے مودی حکومت کسانوں کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی ہر ایک ناانصافی کے خلاف، اب کی بار کسان اور ملکی عوام تیار ہیں۔ غور طلب ہے کہ کسان مہا پنچایتوں کے پلیٹ فارم سے کسان لیڈر راکیش ٹکیت ملک بھر کے کسانوں کو ایک دھارے میں لانے کا پیغام دے رہے ہیں۔ راکیش ٹکیت حکومت کو کئی مرتبہ تنبیہ کر چکے ہیں کہ حکومت جب تک قانون واپسی نہیں لے گی کسانوں کی دہلی کی سرحدوں سے گھر واپسی نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 919216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش