QR CodeQR Code

شہلا رضا کی پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ایوان میں حملے کی مذمت

2 Mar 2021 17:24

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ یہ تشدد ہم نے ایم کیو ایم کے زمانے میں دیکھا تھا، تحریک انصاف سے کریم بخش گبول کو خطرہ ہے، حلیم عادل حلقے میں ناکام ہوئے تو اسمبلی میں اب یہ حرکتیں کرا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے ایوان میں حملے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل حلقے میں ناکام ہوئے تو اسمبلی میں اب یہ حرکتیں کرا رہے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اسمبلی کا سیشن جاری تھا کہ پیچھے سے آوازیں آرہی تھیں، جس پر سینیٹائزر رکھے جاتے ہیں وہ میز توڑی گئی۔ شہلا رضا نے کہا کہ یہ تشدد ہم نے ایم کیو ایم کے زمانے میں دیکھا تھا، تحریک انصاف سے کریم بخش گبول کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل حلقے میں ناکام ہوئے تو اسمبلی میں اب یہ حرکتیں کرا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 919238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919238/شہلا-رضا-کی-پی-ٹی-آئی-اراکین-جانب-سے-ایوان-میں-حملے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org