QR CodeQR Code

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد گرفتار

2 Mar 2021 18:03

ملزم کے مطابق سکیورٹی اداروں کے چھاپے کیوجہ سے ایس آر اے کی چائنز وین پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جشن آزادی کی ریلیوں پر بھی حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم سندھ ریوولیشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد عرف ببلو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے موسمیات چورنگی کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینڈ بھی برآمد کئے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

اپنے اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ٹریننگ کے دوران خود کار ہتھیار چلانے اور دہشتگردانہ کارروائی پر مہارت حاصل کی۔ ملزم کے مطابق سکیورٹی اداروں کے چھاپے کی وجہ سے ایس آر اے کی چائنز وین پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جشن آزادی کی ریلیوں پر بھی حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے، تاہم سخت سکیورٹی کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیمیوں نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 919248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919248/کراچی-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-مطلوب-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org