0
Tuesday 2 Mar 2021 18:20

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بلوچ کلچر ڈے منایا گیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بلوچ کلچر ڈے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بلوچ کلچر ڈے جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔ یونیورسٹی کے بخاری لان میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے روائتی بلوچی رقص، پگڑی، شلوار قمیص اور ویسٹ کوٹ پہن کر بلوچ کلچر ڈے منایا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بلوچ کلچر ڈے کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بلوچی ثقافت، اقدار اور ورثے کو فروغ دینے میں طلباء و طالبات کے جوش و خروش کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی دن منانے کا مقصد لوگوں میں آگاہی پھیلانا، ثقافتی اتحاد کو فروغ دینا اور صوبے کے لوگوں کے رواج، روایات، ثقافتوں اور منفرد طرز زندگی کو زندہ رکھنے کیلئے کوششیں کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی ایک منی پاکستان ہے، جہاں مختلف ثقافتی پس منظر کے طلبا مل کر تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے اپنے رواج، روایات اور طرز زندگی کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔ انہوں نے جی سی یونیورسٹی میں یونیورسٹی کی سطح پر بلوچ، پختون، پنجابی، کشمیری اور سندھی ثقافتی طلباء سوسائٹی بنانے کا اعلان کیا۔ وائس چانسلر نے 23 مارچ 2021 کو جی سی یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کا بھی اعلان کیا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی ثقافتوں کی نمائش اور یکجہتی کیساتھ منایا جائے گا۔ بعدازاں، وائس چانسلر نے بلوچ کلچر ڈے کے سلسلے میں منعقدہ واک کی قیادت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 919249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش