0
Tuesday 2 Mar 2021 18:33

ملک کو آئی ایم ایف کی پالیسیوں کا غلام بنا دیا گیا ہے، معصوم نقوی

ملک کو آئی ایم ایف کی پالیسیوں کا غلام بنا دیا گیا ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کی پالیسیوں کا غلام بنا دیا گیا ہے۔ حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی سیاسی استحکام کا کوئی ارادہ ہے۔ عمران خان اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہو جائیں۔ حکومت نے عوام کو دکھ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پی ٹی آئی اور سابق حکومتوں میں بظاہر کوئی فرق نظر نہیں آ رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے، ملک کو وہی پرانی روش پر چلایا جا رہا ہے بلکہ حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ نیا پاکستان اور تبدیلی صرف نعرہ ہی ثابت ہوا ہے، حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری اور اقربا پروری کی بدترین مثالیں قائم کر دی ہیں۔ خاتون اول کی بہن اور صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو جس طرح سے ملازمتوں میں نوازا گیا ہے۔ یہ ریاست مدینہ کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ کیونکہ عادل حکومت میں انصاف کا تقاضا ہے کہ اپنے خاندان کی کفالت کی کوشش میں میرٹ کی دھجیاں اڑا نے کی بجائے عوام کیلئے بنیادی اشیاء ضروریہ کی بات کی جائے، لوگ اتنے بیوقوف نہیں کہ مان جائیں، ہمیں حالات کو درست کرنا ہوگا۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اس وقت حکومتی اقدامات سے لگتا ہے کہ ملک میں تحریک انصاف نہیں، علی بابا چالیس چور کی حکومت ہے۔ جس میں مال بناو مہم کا مقابلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور غربت ملک میں بڑھتی جارہی ہے۔ آٹا گھی چینی پیٹرول گیس بجلی اور ادویات جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ یہ تبدیلی کی نہیں، بدعنوانی کی حکومت لگتی ہے۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کیلئے قائل کرنیوالے سیاسی کارکن لوگوں سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں کہ انہوں نے عمران خان اور ان کی جماعت کیلئے بہت محنت کی۔
خبر کا کوڈ : 919250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش