QR CodeQR Code

کراچی کے ساتھ ظالمانہ سلوک کے نتائج انتہائی بھیانک ہوسکتے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

2 Mar 2021 18:33

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ جس دن عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اُس دن حکمرانوں پر یہ زمین تنگ ہوجائے گی، اب بھی حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور شہر سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی چند سیٹوں کے لئے جس طرح سیاسی منڈی لگی ہوئی ہے اس نے سب جماعتوں کے بھید کھول دیئے ہیں اور ساتھ ساتھ سب سیاسی بازیگروں کے اصلی چہرے بھی سامنے آگئے ہیں۔ ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے پاکستان میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات کو پاکستان کی مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کے ساتھ بھیانک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو عوام کی فکر نہیں ہے بلکہ اپنی اپنی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی فکر ہے، کراچی شہر کسی عالمی جنگ کی تباہی کے مناظر پیش کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس کراچی کی صفائی ستھرائی کے لئے پیسے نہیں ہیں مگر اربوں روپیہ ووٹوں کی خریداری کے لئے موجود ہے، کراچی والوں کے ساتھ خاص طور پر جو ظالمانہ اور متعصبانہ سلوک روا رکھا جارہا ہے اس کے نتائج انتہائی بھیانک نکل سکتے ہیں، جس دن عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اُس دن حکمرانوں پر یہ زمین تنگ ہوجائے گی، اب بھی حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور شہر سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کریں تاکہ غریب اور مڈل کلاس آدمی کو ریلیف مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 919251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919251/کراچی-کے-ساتھ-ظالمانہ-سلوک-نتائج-انتہائی-بھیانک-ہوسکتے-ہیں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org