QR CodeQR Code

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

2 Mar 2021 19:35

ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہو رہا ہے کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر علی گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سینیٹ الیکشن میں والد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے بیٹے علی حیدر گیلانی متحرک ہو گئے ہیں۔ مبینہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے ہیں۔ ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہو رہا ہے کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی واضح نہیں ہو رہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کس حکومتی رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 919261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919261/سابق-وزیراعظم-یوسف-رضا-گیلانی-کے-بیٹے-کی-مبینہ-ویڈیو-منظر-عام-پر-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org