0
Tuesday 2 Mar 2021 21:44

بھارت میں بے روزگاری عروج پر ہے، منموہن سنگھ

بھارت میں بے روزگاری عروج پر ہے، منموہن سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معیشت کی بدحالی کے لئے مودی حکومت کو  ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء میں بغیر سوچے سمجھے بڑے نوٹوں کی منسوخی کے لئے گئے فیصلے نے بھارت میں بے روزگاری کا عالم پیدا کر دیا اور غیر منظم سیکٹر کو خستہ حالی کی طرف دھکیل دیا۔ بھارت کے سابق وزیراعظم نے کسی بھی معاملے میں ریاستوں سے مستقل طور پر مشورہ نہیں کرنے کو لے کر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مودی حکومت کی پالیسیوں کی کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے مالی بحران کو چھپانے کے لئے مودی حکومت اور بھارتیہ ریزرو بینک (آر بی آئی) کے ذریعہ اٹھائے گئے غیر مستقل اقدام کی وجہ سے پیدا قرض بحران سے چھوٹے اور درمیانے سیکٹر متاثر ہوسکتے ہیں اور اس حالت کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہا کہ بے روزگاری عروج پر ہے، اور غیر منظم سیکٹر خستہ حال ہے۔
خبر کا کوڈ : 919264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش