0
Tuesday 2 Mar 2021 20:11

مسلم لیگ نون کا لانگ مارچ سے قبل شہروں کی سطح پر مظاہروں کا اعلان

مسلم لیگ نون کا لانگ مارچ سے قبل شہروں کی سطح پر مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کیخلاف رواں ماہ اعلان کئے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نون لیگ کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ سے قبل اپنے کارکنوں کو فعال کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے پنجاب میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے تحت 3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانولہ اور منڈی بہاوالدین، 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں نون لیگ احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ شیڈول کے تحت لودھراں، سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا۔

اسی طرح پاکپتن میں 11 مارچ جبکہ وہاڑی میں 12 مارچ کو احتجاج ہوگا، اٹک میں 5 مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو تین احتجاج کیے جائیں گے۔ ضلع راولپنڈی میں (ن) لیگ کا احتجاج 13 مارچ جبکہ پنڈی سٹی میں احتجاج 5 مارچ کو ہوگا۔ رحیم یار خان میں نون لیگ کا احتجاج 17 اور 20 مارچ کو ہوں گے۔ لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش