QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسد عمر

2 Mar 2021 21:16

وزیر برائے منصوبہ بندی نے سخت اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعتراف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں۔ ایک طرف ہم دوسری طرف مافیا ہے،  پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسدعمرنے کہا کہ اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے۔

 
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملنا اس کے بعد بھی ان کو کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے سخت اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں۔  پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کاش! مکروہ کاروبار کو کم از کم آئندہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 919271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919271/سینیٹ-الیکشن-میں-کروڑوں-کی-بولیاں-لگ-رہی-ہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org