QR CodeQR Code

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کرمنل کیس دائر

2 Mar 2021 21:36

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے جرمنی کی عدالت میں سعودی ولی عہد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا کیس دائر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کرمنل کیس دائر کر دیا۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے جرمنی کی عدالت میں سعودی ولی عہد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا کیس دائر کیا۔ سیکرٹری جنرل آرایس ایف کرسٹوف ڈیلائر کا کہنا ہے کہ جرمن پراسیکیوٹر جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر ایکشن لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر نہیں ہونا چاہیئے۔ 


خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ دو سال بعد جاری کی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔ لیکن سعودی عرب نے امریکی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 919272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919272/سعودی-ولی-عہد-محمد-بن-سلمان-کے-خلاف-کرمنل-کیس-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org