QR CodeQR Code

جاں نثاران مصطفیٰ (ص) کانفرنس مظلوموں کی آواز ثابت ہوگی، پاکستان سنی تحریک

2 Mar 2021 22:10

اپنے بیان میں محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت تو عوام کو سہولیات اور حقوق مہیا کرتی ہے، لیکن جمہوری حکمران عوام کے ساتھ جو کر رہے ہیں، وہ جمہوریت کے منافی عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جاں نثاران مصطفیٰ (ص) کانفرنس مظلوموں کی آواز ثابت ہوگی، کراچی کو لاوارث نہ سمجھا جائے، دعوؤں کے بجائے مسائل حل کئے جائیں۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کے خوبصورت شہر کراچی کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا، عوام صاف پانی کو ترس رہے ہیں، سیوریج کا نظام درھم برھم اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ہمیں اسلامی نفاذ کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا، اسلامی ریاست کے تصور کو پورا کرنا ہے تو نظام مصطفیٰ (ص) کا نفاذ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت تو عوام کو سہولیات اور حقوق مہیا کرتی ہے، لیکن جمہوری حکمران عوام کے ساتھ جو کر رہے ہیں، وہ جمہوریت کے منافی عمل ہے، مہنگائی کا جن کنٹرول میں نہ آنا اور بیرونی قرضے لیتے رہنا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی ملک سے جڑی ہوئی ہے، حکمرانوں کو چاہیے کہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کو مثالی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نشترپارک کراچی میں ہونیوالی جاں نثاران مصطفیٰ (ص) کانفرنس مظلوم عوام کی آواز بنے گی، حکمرانوں کو آئینہ دکھا کر عوامی مسائل اجاگر کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 919282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919282/جاں-نثاران-مصطفی-ص-کانفرنس-مظلوموں-کی-آواز-ثابت-ہوگی-پاکستان-سنی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org