0
Tuesday 2 Mar 2021 22:14

افغان صوبے جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی 3 خواتین ورکر جاں بحق

افغان صوبے جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی 3 خواتین ورکر جاں بحق
اسلام ٹایمز۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی تین خواتین ورکر جاں بحق ہوگئیں۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تینوں خواتین کو قتل کیا گیا، جبکہ تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی میڈیا گروپ سے تھا۔ رپورٹس کے مطابق دو خواتین پر جلال آباد میں پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) ون میں دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں، جن کی شناخت سعدیہ اور شہناز کے نام سے ہوئی۔

اس واقعے کے کچھ منٹوں بعد جلال آباد کے پی ڈی 4 میں بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک اور خاتون پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری خاتون کی شناخت مرسل حبیبی کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 راہگیر خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق تیسری قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب طالبان نے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ تاحال کسی اور گروپ نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 919284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش