0
Tuesday 2 Mar 2021 22:43

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، بلاول بھٹو کا دعویٰ

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، بلاول بھٹو کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے سینیٹ انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نجی نیوز چینل سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق ایم کیو ایم سے ہمارے رابطے ہیں، ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں اور ان کے بعض ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے ہمارا حق ہے اور ہم آخری وقت تک تمام جماعتوں سے رابطے رکھیں گے۔

سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری 54 سیٹیں ہیں، انہیں کو لے کر آگے بڑھیں گے، جبکہ پُرامید ہیں کہ یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔ ایک سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا خیبر پختونخوا کا دورہ بھی کامیاب رہا ہے، ہم جب خیبر پختونخوا گئے تھے تو صورتحال مختلف تھی اور جب واپس آئے ہیں تو صورتحال مختلف ہے۔
خبر کا کوڈ : 919287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش