?>?> بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، بلاول بھٹو زرداری - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 2 Mar 2021 22:52

بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ بلوچ ثقافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے۔ کراچی سے جاری اپنے پیغام انکا کہنا تھا کہ اس ثقافت کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے۔ چیئرمین پاکستان پی پی پی نے کہا کہ مہمان نوازی، بہادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے۔ ثقافتی دن منانا قومی یکجہتی کو نئی بلندیاں و وسعتیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت ملک بھر کو یومِ بلوچ ثقافت پر مبارکباد دی۔


 
خبر کا کوڈ : 919288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش